ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امرناتھ یاترا:درشن کے بعد دوزائرین کی موت، 6ہوئی مرنے والوں کی تعداد

امرناتھ یاترا:درشن کے بعد دوزائرین کی موت، 6ہوئی مرنے والوں کی تعداد

Tue, 04 Jul 2017 21:07:46  SO Admin   S.O. News Service

سرینگر،4جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی کشمیر میں 3800میٹر کی اونچائی پر واقع امرناتھ مندر میں پوجا کے بعد آج دوزائرین کی موت ہو گئی۔اسی کے ساتھ اس سال کی یاترا کے دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی ہے۔حکام کے مطابق کرناٹک کے رہنے والے 73سال کے چندر شیکھر صبح 11بج کر قریب 35منٹ پر مندر کے پاس پوجا کرنے کے بعد بے ہوش ہو گئے،انہیں بیس کیمپ ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔حکام نے ان کی لاش کو تدفین کے لئے ان کے رشتہ داروں کو دے دیا۔حکام نے بتایا کہ اتر پردیش کے شیوکانت مشرا کا دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی انتقال ہو گیا۔
ان دونوں کی موت کے ساتھ ہی 29جون کو شروع ہوئی اس یاترا کے دوران مرنے والے زائرین کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی۔اس کے علاوہ، 28جون کو آئی ٹی بی پی کے ڈپٹی انسپکٹر کی براری مارگ پر دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی تھی۔انہیں زائرین کے تحفظ کے لئے راستے پرفورس کے ساتھ تعینات کیا گیا تھا۔


Share: